لبنانی نژاد فرانسیسی کمپوزر اور سابق مس یونیورس جج عمر حرفوش نے الزام عائد کیا ہے کہ مقابلہ پہلے سے طے شدہ تھا، مس یونیورس کے مالک راؤل روچا نے کاروباری مفادات کی وجہ سے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو پہلے ہی فاتح مقرر کر رکھا تھا۔
عمر حرفوش نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ مس میکسیکو ایک جعلی ونر ہے، میں نے امریکہ کے ایچبیاو (HBO) پر فائنل سے 24 گھنٹے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ فاطمہ بوش جیتے گی، کیونکہ راؤل روچا کا اس کے والد کے ساتھ کاروباری تعلق ہے۔
عمر نے مزید دعویٰ کیا کہ دوبئی میں روچا اور ان کے بیٹے نے انہیں زور دے کر کہا کہ فاطمہ کو ووٹ دو کیونکہ اس سے ہمارے بزنس کو فائدہ ہوگا۔
مس یونیورس پاکستان روما ریاض کی سیاہ رنگت پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
View this post on Instagram
راؤل روچا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے عمر حرفوش کو ججنگ پینل سے خود ہٹایا کیونکہ ان کے بیانات سے چیریٹی پروگرام متاثر ہو رہا تھا۔ روچا نے وہ میسجز بھی شیئر کیے جن میں وہ عمر حرفوش کو بتا رہے ہیں کہ ان کے الزامات ناقابلِ قبول ہیں اور اسی وجہ سے انہیں جج کے طور پر برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
دوسری جانب عمر حرفوش کا کہنا ہے کہ انہوں نے روچا کے ساتھ غیر مہذب گفتگو اور مبینہ دھاندلی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ ان کے مطابق ایک خفیہ کمیٹی نے پری لیمینری راؤنڈز سے پہلے ہی ٹاپ 30 منتخب کر لیے تھے۔ ایک امیدوار اور سلیکشن کمیٹی کے رکن کے درمیان مبینہ تعلق بھی مفادِ تضاد تھا۔
غزہ کی پانچ سالہ ہند کی کہانی سے دوحہ فلم فیسٹیول کا آغاز
View this post on Instagram
ایم یو او نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل ہوئے۔ اور ساتھ ہی عمر حرفوش پر برانڈ استعمال کرنے پر پابندی بھی لگا دی گئی۔
واضح رہے کہ21 نومبر 2025 کو تھائی لینڈ میں ہونے والی 74ویں مس یونیورس تقریب میں فاطمہ بوش نے ڈنمارک کی وکٹوریا تھیلوِگ سے تاج سنبھالا اور میکسیکو کی چوتھی مس یونیورس بنیں۔
