بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر نے ہیما مالنی سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تاکہ وہ اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کو طلاق دیے بغیر شادی کر سکیں، کیونکہ بھارتی قانون کے مطابق ہندو مرد ایک وقت میں صرف ایک شادی کر سکتے ہیں۔
دھرمیندر نے 1954 میں صرف 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، یہ شادی پنجابی ثقافت کے مطابق تھی، شادی کے بعد ان کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے، بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول، جو کامیاب اداکار بنے، اور بیٹیاں وجیتا اور اجیتا، جو میڈیا کی دنیا سے دور رہیں۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا انتقال کر گئے

رپورٹ کے مطابق دھرمیندر ہیما مالنی کے عشق میں گرفتار ہو گئے، لیکن اپنی پہلی بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے, اس لیے دھرمیندر اور ہیما نے 1979 میں اسلام قبول کیا اور نئے نام دلاور خان اور عائشہ رکھ لیے۔ 1980 میں دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں ایشا دیول اور اہانہ دیول۔
پرکاش کور کو طلاق دیے بغیر دھرمیندر کی ہیما مالنی سے شادی پر جب دنیا نے حیرت ظاہر کی، تو پرکاش نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دھرمیندر نے دونوں بیویوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کیں اور لوگوں کو ان پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، ہیما مالنی کے لیے محبت کا جذبہ قدرتی تھا اور کوئی بھی مرد ہیما کے عشق میں گرفتار ہو سکتا تھا، لیکن اس کے باوجود دھرمیندر اپنے خاندان کے ساتھ وفادار رہے.
پرکاش نے اپنے شوہر کو ایک محبت کرنے والا والد اور خیال رکھنے والا شوہر قرار دیا جو اپنے خاندان کے لیے ہر وقت موجود رہتا تھا۔ دھرمیندر اور پرکاش کور کی شادی 71 سال پر محیط ہے، اور اس دوران پرکاش نے ہمیشہ ان کی طاقت کا کردار ادا کیا۔

ایشوریا کا رافیل طیارے گرنے اور بھاری نقصان پر مودی سے سوال؛ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
دھرمیندر نے بھارتی سینما میں اپنی فلموں میں شاندار اداکاری سے بالی ووڈ کو بے شمار یادگار کردار دیے، جن میں “پھول اور پتھر”، “میرا گاؤں میرا دیس”، “یادوں کی بارات”، “رشمی کی ڈوری” اور “شعلے” شامل ہیں۔ یہ عظیم اداکار 89 سال کی عمر میں صبح ممبئی میں اپنے گھر پر ایک مختصر بیماری کے بعد انتقال کر گئے، لیکن دنیا ان کی عظیم شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی،
