ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی بینک کے اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت 500 کلو واٹ کی 290 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جو اسلام آباد سے فیصل آباد تک گرڈ کو اپ گریڈ کرے گی۔
عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار دے دیا
اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے درآمدی فیول پر انحصار کم ہو گا اور توانائی کی سکیورٹی میں بہتری آئے گی، پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے گی اور شمال سے جنوب کی جانب توانائی کے شعبے کے مسائل بھی حل ہوں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور کلین انرجی کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔
