پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک مختصر رییل شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سادہ سیاہ شلوار قمیض اور سر پر دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے اور وہ نرم و دلکش انداز میں کیمرے کے سامنے موجود ہیں، جو مداحوں کے درمیان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
رییل میں نرم اور دلکش موسیقی شامل کی گئی ہے، اور اس میں الفاظ ہیں “لیکن ایسا روشن ہنستا باتیں کرتا چاند” ہے۔ مداحوں نے اس رییل کو نہایت سراہا اور تعریف کے بھرپور پیغامات دیے ہیں۔
غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی کہانی پر فلم اقوامِ متحدہ میں دکھانے کا اعلان
سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ موسیقی نے اس منظر کو مکمل انصاف دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ پیاری لڑکی سیاہ لباس میں اور بھی دلکش لگ رہی ہے، دیگر نے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ عامر واقعی خوبصورت اور پیاری ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اس وقت اپنے کیریئر کے ایک سنہری دور سے گزر رہی ہیں، جہاں ان کے نام نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کئی بڑے اور متوقع منصوبے ہیں۔
