کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید دو روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
سکیورٹی خدشات ، بلوچستان کے بیشتر شہروں میں تین دن کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل
حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
