پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے تفریحی خبروں کے صفحات کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرانی ویڈیو شیئر کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور اسے حالیہ واقعہ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
عاصم اظہر نے منگل کے روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ تمام احترام کے ساتھ میں چند تفریحی صفحات سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں جو پرانی ویڈیو پوسٹ کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، میں واقعی توقع کرتا ہوں کہ صحافت کے نام پر بہتر رپورٹنگ کی جائے۔
کاجول کا شادیوں کے خاتمے کی تاریخ سے متعلق دلچسپ جواب وائرل

گلوکار نے کہا کہ آپ کے لاکھوں فالورز ہیں یقینی طور پر آپ کی ذمہ داری ہے کہ درست معلومات اور کونٹکس پیش کریں، براہِ مہربانی بغیر سیاق و سباق کے پرانی ویڈیوز نہ پھیلائیں, پہلے کچھ تحقیق کریں اور اگر جان بوجھ کر یہ کیا ہے صرف لائکس یا ریچ بڑھانے کے لیے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
مزاحیہ انداز میں نوٹ ختم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں پہلے ہی کافی مواد فراہم نہیں کر رہا، اس کی کیا ضرورت ہے۔
شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟
واضح رہے کہ عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا پہلا خودمختار البم “عاصم علی” متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور قیاس آرائیوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
