چمن شہر اور مضافات میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں کے 43 بچوں اور خواتین کو کاٹنے کے واقعات سامنے آگئے۔ جس کے بعد آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔
ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن مطیع اللہ اچکزئی کا کہنا ہے کہ ڈی سی حبیب احمد بنگلزئی کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور بچوں کوزخمی کرنے کا نوٹس لینے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے عملے نے شہر و اطراف کو آوارہ کتوں سے صاف کرنے کا آپریشن شروع کردیا ہے ۔
اسلام آباد میں آوارہ کتوں کا مسئلہ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا نوٹس
میونسپل کارپوریشن نے شہر میں کتا مار مہم شروع کی جس کے نتیجے میں اب تک متعدد کتے مار دیئے گئے ہیں،کتوں کو شہر اور آبادی سے دور لے جاکر انھیں زمین بوس کردیا گیا تاکہ شہر و اطراف کی صفائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر حبیب احمدبنگلزئی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ شہر و اطراف میں آوارہ کتوں اور عوام کیلئے مشکلات اور بیماریوں کا سبب بننے والے تمام حشرات الارض کیڑے مکوڑوں وغیرہ کیخلاف باقاعدگی سے ہفتے یا مہینے میں ایک آدھ مہم چلائی جائے تاکہ عوام ایک پرامن اور خوشحال زندگی گزارنے کے قابل رہیں۔
