جنوبی افریقہ کے نوجوان لیگ اسپنر نقابایومزی پیٹر نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ کے دوران وہ 3 ‘کاٹ اینڈ بولڈ’ وکٹیں حاصل کر کے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بولر بن گئے۔
23 سالہ پیٹر نے 8 اوورز میں 55 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جن میں حسین طلعت، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔
تینوں کھلاڑی پیٹر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے کیچ بھی پیٹر نے خود ہی کیے۔
Well caught! 💪
Nqaba Peter with his third wicket, all three caught and bowled today. 😄👏
Pakistan are 263/9 after 49.5 overs. 🏏
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) November 6, 2025
پیٹر کے آخری اوور میں 22 رنز بنے، تاہم ان کی غیر معمولی بولنگ نے میچ میں خاص توجہ حاصل کی۔
یہ بھی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں محض دوسرا موقع تھا جب ایک ہی ٹیم کے 4 بلے باز کاٹ اینڈ بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب بھی اسی انداز میں آؤٹ ہوئے۔
