پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے افتتاحی میچ میں کپتان عباس آفریدی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کویت کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
مشن روڈ گراؤنڈ، منگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز شاندار انداز میں ہوا۔ خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پہلے 2 اوورز میں 34 رنز بنا کر ٹیم کیلئے عمدہ آغاز کیا۔ تاہم شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور عبدالصمد پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
Player of the Match – Abbas Afridi
A stellar performance that turned the tide for Pakistan! This is what Sixes brilliance looks like!#HK6s #HongKongSixes #PlayerOfTheMatch #Pakistan #CricketStars #CricketCarnival #M品牌#大型體育活動事務委員會 #政府資助計劃 #MMarkEvents… pic.twitter.com/td6rbq25uB— Hong Kong Sixes (@HongKongSixes) November 7, 2025
اسی موقع پر کپتان عباس آفریدی کریز پر آئے اور آتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں ایک چوکا اور 8 لمبے لمبے چھکے شامل تھے۔
انہوں نے یاسین پٹیل کے ایک اوور میں 38 رنز سمیٹے، اور پانچویں اوور میں مسلسل چھکوں سے میچ کو پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔
عباس آفریدی کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد شاہد عزیز نے میچ کا اختتام کیا، صرف 5 گیندوں پر 23 رنز بنا کر پاکستان کو آخری گیند پر فتح دلا دی۔
Pakistan players training for the 12-team Hong Kong Sixes Tournament 🎥 pic.twitter.com/f9u8trKG9m
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 6, 2025
خواجہ نافع 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کویت کی بیٹنگ
اس سے قبل کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ میٹ بھوسر 14 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جن میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
عثمان پٹیل نے 9 گیندوں پر 31 رنز بنائے، جبکہ بلال طاہر نے 24 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
