ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد کی زندگی میں ایک گہری اور فطری تبدیلی آئی ہے۔
لانجینس (Longines) برانڈ کی عالمی سفیر کی حیثیت سے نیویارک کے علاقے سوہو میں نئی شاخ کے افتتاح کے موقع پر جینیفر لارنس نے گفتگو کرتے ہوئے جینیفر لارنس نے کہا کہ مادریت نے میرے اندر نہ صرف جذباتی بلکہ نفسیاتی اور جسمانی طور پر بھی نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔
تین پاکستانی فنکار آغا خان میوزک ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد
اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے کہا کہ میرا کردار ایک ایسی ماں کا ہے جو پوسٹ پارٹم ڈپریشن جیسے حساس موضوع کا سامنا کرتی ہے۔ یہ وہ کیفیت ہے جہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے ساتھ کچھ غلط نہیں، بلکہ دنیا کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
جینیفر لارنس نے اپنے فیشن کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فیشن کے حوالے سے ہمیشہ یہ سمجھتی ہوں کہ ایسی چیزیں پہننا چاہئیں جو وقت کے ساتھ اپنی اہمیت برقرار رکھیں، میرے نزدیک ایک گھڑی محض وقت جاننے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک باوقار اور پائیدار فیشن کی علامت ہے۔
شاہ رخ خان پر فلم ’’کنگ‘‘ میں ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی کاپی کرنے کا الزام
ماہرینِ فن کے مطابق جینیفر لارنس کی یہ گفتگو ان کے فنکارانہ اور ذاتی سفر کے نئے پہلو کو نمایاں کرتی ہے، جہاں وہ ایک اداکارہ، ماں اور خودمختار عورت کے طور پر اپنی شناخت کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔
