بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنے والد کی شراب نوشی، خاندانی مالی مشکلات اور اپنی ذاتی عدم تحفظ کے احساسات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ڈرتی ہوں کہ پیسہ ختم نہ ہو جائے۔
فرح خان نے اپنی قریبی دوست اور مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد شراب نوشی کے عادی تھے، جس کی وجہ سے خاندان شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب فلیٹ فروخت کرنا پڑا اور خاندان کو ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں رہنا پڑا۔
میرے لیے رشتوں میں جھوٹ سرخ لکیر کے مترادف ہے، تمنا بھاٹیہ
انہوں نے کہا کہ گھر کا ہال دن کے وقت تاش کھیلنے والوں کو کرائے پر دیا جاتا تھا تاکہ گھر کا خرچ چل سکے، ان حالات نے ذہن پر گہرا اثر ڈالا اور آج بھی مالی طور پر غیر محفوظ محسوس کرتی ہوں۔
فرح خان نے کہا کہ چاہے کتنی ہی کامیاب کیوں نہ ہو جاؤں غربت اور عدم استحکام کے اس تجربے نے مجھے زندگی میں خود مختار بننے اور محنت کے ذریعے اپنا مقام بنانے کا حوصلہ دیا۔
کوریوگرافر نے کہا کہ اب بھی پیسے کے حوالے سے بہت محتاط ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے منصوبوں، یوٹیوب چینل اور دیگر کاموں کے ذریعے خود انحصاری کا سفر جاری رکھا ہے۔
اداکار دھرمیندر کی صحت ناساز؟ 90 ویں سالگرہ کے قریب اسپتال میں داخل
واضح رہے کہ فرح خان نے اپنے کیریئر کا آغاز کوریوگرافر کے طور پر کیا اور جلد ہی انڈسٹری کی سب سے کامیاب خواتین میں شمار ہونے لگیں، انہوں نے درجنوں مقبول گانوں کی ترتیب دی اور پھر فلم میں ہوں نا کے ذریعے بطور ڈائریکٹر شاندار کامیابی حاصل کی، اس کے بعد اوم شانتی اوم اور ہیپی نیو ایئر جیسی بلاک بسٹر فلموں نے انہیں ایک مضبوط مقام دلایا۔
