وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں علاقائی صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنمائوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اسحق ڈار کا ترکیے کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار
ایک ہفتہ قبل بھی دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
اسحق ڈار نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت پر شکری ادا کیا تھا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
