سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر نے اپنی شہرت اور عدنان سے کین ڈول بننے کے پیچھے چھپی کہانی عوام سے شیئر کی ہے۔
عدنان ظفر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں کہا کہ دبئی میں قیام کے دوران لوگ اکثر مجھے کہتے تھے کہ میرا قد پرفیکٹ ہے، چہرے کی بناؤ ٹھیک ہے، جبڑے کی لکیر واضح ہے اور باربی فلم کے کین ڈول کی طرح دکھائی دیتا ہوں، تو یہ تعریفیں سن کر میں نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ اس پہچان کو اپنا اسٹائل بنایا جائے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے ٹیسٹ ٹیوب بچے کی پیدائش
انہوں نے کہا کہ چونکہ میں کاروبار کا طالبعلم رہ چکا ہوں اور سوشل میڈیا سے بھی واقفیت رکھتا تھا، اس لیے شناخت کو بزنس کے طور پر استعمال کرنے کا سوچا اور اپنا یوزر نیم کین رکھا، جس سے تیزی سے مقبولیت ملی، فالوورز میں اضافہ ہوا اور مختلف برانڈز نے تعاون کی پیشکشیں کیں۔
کین ڈول نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے، اس شخصیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی صحت اور رہن سہن کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔
کھل نائیک کا کردار خاص طور پر سنجے دت کے لیے لکھا گیا تھا ، ڈائریکٹر
پروگرام کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اس طرزِ زندگی پر گھر والوں یا عزیز و اقارب کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا؟ اس سوال کے جواب میں کین ڈول نے کہا کہ تنقید ہر جگہ ہوتی ہے، خصوصاً جب کوئی شخص اچھا کام کر رہا ہوتا ہے، لیکن وہ ایسی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ وہ آج نہ صرف سوشل میڈیا پر فیشن اور لائف اسٹائل کے حوالے سے مشہور ہیں بلکہ کئی بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ کام بھی کر چکے ہیں۔
