خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں طبی تاریخ رقم ہو گئی، جہاں علاقے کا پہلا ٹیسٹ ٹیوب بچہ پیدا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ٹیوب بچے کی کامیاب پیدائش عبیدہ انفیرٹیلیٹی آئی سی ایس آئی اینڈ میٹرنٹی ہوم سروسز (اے آئی آئی ایم ایس) کے ماہرین کی محنت اور جدید طبی سہولیات کی بدولت ممکن ہوئی، اس خصوصی پروگرام میں رحمانیہ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان نے بھی کلیدی تعاون فراہم کیا۔
ایران کا آتش فشاں سات لاکھ سال بعد دوبارہ جاگ اٹھا، زمین میں حرکت ریکارڈ
معروف ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر انیلا رحمان اور ڈاکٹر صوبیہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بانجھ پن کا علاج اب ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ممکن ہو چکا ہے، جو ماضی میں صرف بڑے شہروں تک محدود تھا۔
ڈاکٹر انیلا رحمان نے کہا کہ ہم نے عالمی معیار کے مطابق آئی وی ایف کے جدید طریقہ کار کو استعمال کیا ہے اور الحمدللہ نتائج انتہائی اطمینان بخش ہیں، یہ کامیابی ڈیرہ اسماعیل خان کے بے اولاد جوڑوں کے لیے خوشی، امید اور نئی شروعات کی علامت ہے۔
بہتر نیند کے لیے فائدہ مند دیسی غذائیں
ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے اور ماں بھی مکمل بحالی کی طرف گامزن ہے، اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی علاقے میں جدید تولیدی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق اس پیش رفت کے بعد اب جنوبی خیبرپختونخوا کے جوڑوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ جدید تولیدی ٹیکنالوجی ان کے اپنے علاقے میں ہی دستیاب ہوگی۔
