بالی وڈ اداکار راجت بیدی نے حال ہی میں سلمان خان سے اختلافات اور فلم رادھے سے نکالے جانے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ سلمان خان نے اپنی فلم رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی سے راجت بیدی کو نکال دیا ہے، تاہم اداکار نے وضاحت دی کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
پاکستان میں ایچ بی او میکس کی سروسز کا آغاز، ماہانہ سبسکرپشن 4.99 ڈالر مقرر
ایک انٹرویو میں راجت بیدی نے کہا کہ یہ سب غلط معلومات ہیں! سلمان بھائی مجھ سے اور میرے خاندان سے بہت محبت اور احترام رکھتے ہیں۔
راجت بیدی نے کہا کہ مجھے سلمان بھائی کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے رادھے میں شامل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی، مگر سلمان نے کہا کہ یہ رول میرے لائق نہیں، وہ میرے لیے بہتر موقع چاہتے تھے، یہ ان کی محبت اور خلوص کی علامت ہے۔
کالی شیروانی میں سلمان خان کی دبنگ انٹری
راجت بیدی نے کہا کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان ہمیشہ ان کے خاندان کے ساتھ احترام اور خلوص کا رشتہ رکھتے ہیں، اس لیے اختلافات کی خبریں محض افواہیں ہیں۔
واضح رہے کہ راجت بیدی حال ہی میں شاہ رخ کے بیٹے کی ویب سیریز میں جَرَج سکسینا کے کردار میں نظر آئے، جس نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
