بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ چیف کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ انا کا ٹکراؤ ہے۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ون ڈے کپتان روہت شرما کو بدلنے کے فیصلے میں گوتم گمبھیر شامل تھے،وہ ٹیم کو سخت کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔
مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی
اسی وجہ سے گوتم گمبھیر نے روہت شر ما جیسے بڑے کرکٹر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز اس بات سے خوفزدہ تھے کہ اگر روہت ٹیم کی قیادت جاری رکھتے ہیں تو وہ اپنی مرضی سے ٹیم کو چلائے گا جس سے ٹیم کلچر متاثر ہو سکتا تھا۔
چیف سلیکٹر اجیت اگروال نے ان کی جگہ شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کے کپتان بنانے کے معاملے پر کہا کہ تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان رکھنے کا مقصد ٹیم کے اہم ستونوں کے درمیان ٹکراؤ سے محفوظ رہناہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ شبھمن گل کو 2027 ورلڈ کپ کے لیے وقت دینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے اور شبھمن گل کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
