سونے(gold) کی عالمی قیمت میں کل(پیر) سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع کی جارہی ہے، جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہفتہ وار چارٹ میں کوئی بڑی منفی تبدیلی نہ آئی تو قیمتی دھات کا اگلا ہدف 4000 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتا ہے۔جو کہ اس وقت 3ہزار 886ڈالر ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں مچھروں کی بہتات،کئی بار کھیل روکنا پڑا
امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے معاشی پالیسی میں غیریقینی صورتحال، اور امریکی ڈالر کی مسلسل کمزوری، سونے کی قیمتوں کو سہارا دے رہی ہے۔
اس وقت مارکیٹ میں واضح مزاحمت نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی نظریں طویل مدتی اہداف پر مرکوز ہیں۔ تکنیکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک مارکیٹ میں بڑی الٹ پھیر (reversal pattern) نظر نہیں آتی، سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔
البتہ کچھ ماہرین خبردار بھی کر رہے ہیں کہ مارکیٹ اس وقت کچھ حد تک “اوور اسٹریچڈ” ہو چکی ہے، یعنی سونا مختصر مدت میں اپنی قدرتی حد سے کچھ زیادہ بڑھ چکا ہے۔ ایسی صورت میں اگر کسی بھی ہفتے قیمتوں میں منفی رجحان سامنے آیا تو یہ اصلاحی عمل (correction) کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کیخلاف درخواست، اداروں سے رپورٹ طلب
ماہرین سرمایہ کاروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مارکیٹ کے ہفتہ وار ڈھانچے پر نظر رکھیں۔
