آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی شاندار بولنگ کے آگے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی ایک نہ چل سکی، پوری ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
South Africa Women vs England Women میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے سارے کھلاڑی 20.3 اوورز میں آؤٹ ہو گئے۔ جنوبی افریقی بیٹرز ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتی گئیں، اور کوئی بھی کریز پر جم کر نہ کھیل سکی۔
کپتان لاورا وولوارٹ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ تزمین برِٹس نے بھی اتنے ہی رنز بنائے۔ سنے لوس 2، مارزانے کیپ 4، اینیکے بوش 6، کلوئی ٹرایون 2 اور نڈین ڈی کلارک صرف 3 رنز ہی بنا سکیں۔
نمیبیا اور زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر بیٹر سینالو جافتا نے کیا، جنہوں نے 36 گیندوں پر 22 رنز بنائے ، جبکہ ان کا ساتھ نچلے آرڈر کی بیٹر ماساباتا کلاس 13 گیندوں پر صرف 3 رن بنا سکیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سوائے ایک بیٹر کے جنوبی افریقہ کی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں رن نہ بنا سکی۔ جافتا کے سوا ساری کی ساری 10 رن بنانے سے پہلے ہی اپنی وکٹ دے بٹھیں۔
انگلینڈ کی جانب سے اسپنر لنزی اسمتھ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Linsey Smith on fire! 🔥 https://t.co/nTOuAW5pYj
— England Cricket (@englandcricket) October 3, 2025
نٹ اسکیور-برنٹ نے 2 وکٹیں صرف 5 رنز دے کر حاصل کیں، جبکہ لارن بیل اور صوفیہ ایکلسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کا لقب ملنے پر راشد خان نالاں
انگلینڈ کی بولنگ لائن نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، اور تیزی سے وکٹیں حاصل کیں۔
میچ اس وقت جاری ہے اور جنوبی افریقہ کو کسی معجزے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایک قابلِ دفاع ہدف ترتیب دے سکے۔
