آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بنگلہ دیش کی آٹھویں کامیابی ہے جبکہ پاکستان نے بھی آٹھ میچ جیتے ہیں اورایک میچ ٹائی ہوا تھا۔
پاکستان ویمنزٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگریہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا پاکستانی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور38.3 اوورزمیں صرف 129 رنزپرڈھیرہوگئی۔
اننگزکے آغازمیں ہی معروفہ اخترنے لگاتار گیندوں پرعمیمہ سہیل اورسدرہ امین کو صفر پرآؤٹ کرکے گرین شرٹس کو دباؤ میں ڈال دیا، رامین شمیم نے دو چوکوں کی مدد سے 23 رنزبنائے جبکہ منیبہ علی نے 17 رنزکی اننگزکھیلی، کپتان فاطمہ ثنا نے 22، ڈیانا بیگ نے 16 اور سدرہ نواز نے 15 اورعالیہ ریاض 13 رنزبنا سکیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شورنا اخترنے صرف 3 رنزکے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، معروفہ اختراورناہیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے محتاط مگرپراعتماد اندازمیں کھیلتے ہوئے 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں پرمطلوبہ اسکورمکمل کرلیا۔
بی بی ایل ، کرکٹ آسٹریلیا کا کھلاڑیوں کے این او سی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ
روبیعہ حیدر نے اپنے پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کرٹیم کو جیت کی راہ دکھائی، کپتان نگارسلطانہ نے 23 رنزاورسبحانہ نے 24 رنزاسکورکیے، پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اوررامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
