سوشل میڈیا پر خود کو بیوٹی کوئن آف لکھیم پور کہنے والی بھارتی انفلوئنسر ماہی سنگھ نے اپنے فالوورز سے نئے آئی فون 17 پرو میکس کی خریداری کے لیے چندہ مانگنا شروع کر دیا ہے۔
ماہی سنگھ نے حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرتی نظر آتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ایک، دو روپے کا تعاون کریں تاکہ وہ 21 اکتوبر کو اپنی سالگرہ پر آئی فون 17 پرو میکس خرید سکیں۔
برازیلی بھنی ہوئی چیونٹیوں سے بنے پنیر نے عالمی ایوارڈز جیت لئے
انفلوئنسر کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے تین ماہ قبل انہیں آئی فون 16 تحفے میں دیا تھا، مگر اب وہ آئی فون 17 پرو میکس لینا چاہتی ہیں کیونکہ اس کا نیا رنگ انہیں بے حد پسند آیا ہے۔
والد نے انکار کر دیا، اس لیے انہوں نے آن لائن چندہ مانگنے کا فیصلہ کیا۔
ماہی سنگھ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اگر آپ سب صرف ایک، دو، تین یا چار روپے بھیج دیں تو میں اپنا خواب پورا کر سکتی ہوں۔ یہ میرا ڈریم فون ہے اور میں ہمیشہ آپ سب کی شکر گزار رہوں گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بھارت میں آئی فون 17 پرو میکس کی ابتدائی قیمت تقریباً ایک لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔
روزانہ 7 سے 8 کپ پانی، چائے اور کافی کا متوازن استعمال طویل زندگی کا راز قرار
سوشل میڈیا پر ماہی سنگھ کی اپیل پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے غیر روایتی مگر معصومانہ کوشش قرار دیا، جب باقی اس حرکت پر تنقید کر رہے ہیں۔
