پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم کے سوشل میڈیا بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے آلودہ نہیں کرنا چاہیے۔
آفریدی نے واضح کیا کہ میدان میں کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت کھیل پیش کیا اوردنیا نے اس کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ دباؤ اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان مقابلوں کو سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔
آفریدی نے بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھیل کے دوران بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی مگر دنیا نے یہ بھی دیکھ لیا کہ اسکور بورڈ جنگ کے دوران 0-7 تھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھیل کے ذریعے تعلقات بہترہوسکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ سیاست کو اس میں شامل نہ کیا جائے۔
ایشیا کپ 2025: بھارتی ٹیم کا خیالی ٹرافی کے ساتھ ہی فوٹوسیشن، سیلفیاں
آفریدی نے زوردیا کہ کھلاڑی عوام کوخوشی اوراتحاد کا پیغام دیتے ہیں، اس لیے انہیں سیاسی تناؤ سے دور رکھنا چاہیے انکے اس بیان کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔
