متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2025 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ، اب پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز(ٹیسٹ ، ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی) جنوبی افریقہ کیساتھ ہوگی،پروٹیز اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔
دورے کے دوران 2 ٹیسٹ میچز،3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد پشاور سے دوبارہ پروازوں کا آغاز کر دیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2027 کا آغاز 12 اکتوبر سے پاکستان میں ہوگا۔پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر ،دوسرا 31 اکتوبر،تیسرا یکم نومبر کو کھیلا جائیگا، تینوں میچز لاہور میں ہونگے۔
فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا،جنوبی افریقا سے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔
تمام ڈیجیٹل فنڈ ٹرانسفرز پر دو گھنٹے کولنگ پیریڈ لگانے کا دعویٰ گمراہ کن قرار
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز ملک میں معیاری کرکٹ لائے گی، فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔
