دنیا بھر میں جڑی بوٹیوں اور پتیوں سے بنی چائے نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے پسند کی جاتی ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں، یہ چائے عام طور پر خشک جڑی بوٹیوں، پھولوں، بیجوں اور پتوں کو اُبال کر یا بھگو کر تیار کی جاتی ہے۔
یہ چائے نہ صرف ذائقے اور سکون کے لیے پی جاتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں، اگرچہ یہ دواؤں یا طرزِ زندگی میں تبدیلیوں کا متبادل نہیں ہے، لیکن ایک بہترین سپورٹ ضرور بن سکتی ہے۔
زیتون کے پتیوں کی چائے:

زیتون کے پتوں کو صدیوں سے بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ریسرچ کے مطابق زیتون کے پتوں کا عرق ہائپرٹینشن کے مریضوں میں بلڈ پریشر نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
کمائی کا نیا طریقہ، ایک کلو ناخن بیچیں اور کمائیں 150 یوان
بلیک چائے:

کالی چائے میں خون کی نالیوں کو ریلیکس کرنے اور بلڈ پریشر متوازن کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، تحقیق کے مطابق روزانہ 3 کپ چھ ماہ تک پینے سے سسٹولک اور ڈائسٹولک بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوسکتی ہے، اور 4 ہفتے تک مسلسل استعمال سے شوگر اور ہائپرٹینشن کے مریضوں میں بلڈ پریشر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
ہاتھورن چائے:

ہاتھورن قدرتی طور پر گلگت بلتستان، مری، ناران، کاغان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے، یہ جنگلی بیری نما پودا ہے اور مقامی لوگ اس کے پھل اور پتے دونوں استعمال کرتے ہیں، ہاتھورن کے عرق یا چائے کے استعمال سے 12 ہفتوں میں ہلکے بلڈ پریشر والے مریضوں کو فائدہ ہوا۔
ہبِسکس چائے:

ٹیلی ہیلتھ کیا ہے، اس کے فوائد و نقصانات
ہبسکس کے پھولوں سے بننے والی یہ چائے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس رکھتی ہے جو دل کی صحت کے لیے بہترین ہیں، تحقیق کے مطابق یہ خاص طور پر سسٹولک بلڈ پریشر کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے، اور تحقیق کے مطابق روزانہ دو کپ ایک ماہ تک پینے سے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آتی ہے۔
سبز چائے:

سبز چائے بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں، تحقیق کے مطابق سبز چائے مسلسل اور لمبے عرصے تک پینے سے بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے کم کرتی ہے، یہ پری ہائپرٹینشن اور ہائپرٹینشن دونوں حالتوں میں فائدہ مند ہے۔
کیمومائل چائے:

کیمومائل ایک جڑی بوٹی ہے جو سوزش کم کرنے اور ذہنی دباؤ گھٹانے میں مدد دیتی ہے، یہ چائے دل کی بیماری سے موت کے خطرے کو کم کرسکتی ہے اور اینٹی ہائپرٹینسیو خصوصیات کے ساتھ نیند بہتر کرنے اور سکون دینے میں مددگار ہے۔
