ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار وہ لمحہ آن پہنچا ہے جس کا کرکٹ شائقین کو برسوں سے انتظار تھا۔
روایتی حریف بھارت اور پاکستان اتوار 28 ستمبر کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا تھا، لیکن حیرت انگیز طور پر پاکستان اور بھارت کا کبھی بھی فائنل میں ٹکراؤ نہیں ہوا۔
پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
اب تک بھارت نے ایشیا کپ کے آٹھ ٹائٹل جیتے ہیں، جبکہ پاکستان یہ اعزاز صرف دو بار حاصل کر پایا ہے۔ بھارت نے 1984، 1988، 1990-91، 1995، 2010، 2016، 2018 اور 2023 میں ٹائٹل جیتے، جبکہ پاکستان نے 2000 اور 2012 میں فتح حاصل کی۔
پاکستان کا فائنل تک سفر
ایشیا کپ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اگرچہ بھارت سے دو بار شکست کھائی، لیکن باقی میچز میں شاندار فتح حاصل کی۔
عمان کے خلاف 93 رنز سے جیت (12 ستمبر)
یو اے ای کو 41 رنز سے شکست (17 ستمبر)
سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح (23 ستمبر)
بنگلہ دیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا (25 ستمبر)
بھارت کی ناقابل شکست مہم
ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم نے اپنے تمام میچز جیتے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں 55 ڈاٹ بال کھیلیں
یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست (10 ستمبر)
پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست (14 ستمبر)
عمان کے خلاف 21 رنز سے کامیابی (19 ستمبر)
پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا (21 ستمبر)
بنگلہ دیش کو 41 رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی (24 ستمبر)
بھارت ہیٹ ٹرک کے تعاقب میں، پاکستان بدلے کی تلاش میں
اب سب کی نظریں 28 ستمبر کے بڑے مقابلے پر مرکوز ہیں۔ بھارت رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان کو دو بار شکست دے چکا ہے، اور اب وہ فائنل میں فتح حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کرنا چاہے گا۔
سیاست چھوڑیں اور ٹیم کیلئے کھیلیں، یونس خان قومی ٹیم پر برس پڑے
دوسری جانب پاکستان کے پاس نہ صرف ٹائٹل جیتنے بلکہ روایتی حریف سے بدلہ چکانے کا سنہری موقع ہے۔
