دفتر میں بیٹھے اکثر لوگ سستی، تھکن اور نیند کا شکار ہو جاتے ہیں، اسکرین پر گھورتے رہنا اور یہ جاننا کہ آپ پچھلے 10 منٹ سے ایک ہی ای میل دوبارہ پڑھ رہے ہیں اور آپ کے اندر کام کرنے کی ہمت ختم ہوتی جارہی، دفتر میں ایسی بہت سی عادات ہیں جو آپ کی توانائی چھین رہی ہیں۔

ناشتہ چھوڑ کر کافی پینا:
خالی پیٹ کافی یا میٹھی چائے پینے سے شوگر اچانک بڑھتی ہے اور پھر گر جاتی ہے، جس سے چند گھنٹوں میں ہی ڈھیلے اور سست ہو جاتے ہیں، اس لئے بہتر اور فوری حل یہ ہے کہ کافی سے پہلے پروٹین، صحت مند چکنائی اور فائبر والا ناشتہ کریں۔
چھ ماہ کی تھراپی سے قد 1.4 سینٹی میٹر بڑھا، دو ہفتوں میں واپس سکڑ گیا
لنچ میں بھاری کارب:
برگر یا پیزا ذائقہ دار ضرور ہیں مگر دوپہر کی نیند بھی ساتھ لاتے ہیں، اس لئے بہترین حل یہ ہے کہ ہلکی اور پروٹین والے کھانے کھائے جائیں۔
مسلسل بیٹھے رہنا:
گھنٹوں ڈیسک پر بیٹھے رہنے سے نہ صرف کمر بلکہ دماغ بھی سست پڑ جاتا ہے، اس لئے ہر گھنٹے پانی پینے یا ہلکی واک کرنے کی عادت ڈالیں۔
پانی کم پینا:
دفتر میں تھکن اور نیند آنے کی ایک بڑی وجہ ڈی ہائیڈریشن بھی ہے، پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور دن بھر تھوڑا تھوڑا گھونٹ پیتے رہیں۔
13 سالہ افغانی لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
مسلسل سوشل میڈیا اسکرول کرنا
ای میل کے بیچ میں سوشل میڈیا کے کچھ منٹ کے استعمال سے دماغ کی توجہ بکھر جاتی ہے، بہتر ہے کچھ اسٹریچ کریں، ساتھی سے بات کریں یا کھڑکی سے باہر دیکھیں۔

خراب آفس لائٹنگ
زیادہ تیز یا مدھم روشنی آپ کے دماغ کو نیند کا سگنل دیتی ہے، اگر ممکن ہو قدرتی روشنی کے قریب بیٹھیں یا ڈیسک لیمپ استعمال کریں۔
سانس لینا بھول جانا
تناؤ کے دوران ہم تیز اور سطحی سانس لیتے ہیں جس سے دماغ کو آکسیجن کم ملتی ہے، ہر گھنٹے چند سیکنڈ بعد گہری سانس لینے کی عادت ڈالیں۔
کیفین کی اوور ڈوز
زیادہ کافی یا چائے آپ کو وقتی طور پر چست کر دیتی ہے، مگر زیادہ مقدار آپ کو کریش کا شکار بناتی ہے، بہتر ہے دوپہر 2 بجے کے بعد کافی بند کریں اور گرین ٹی یا ہلکی واک سے توانائی بحال کریں۔


