عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا نہ ہونے کے باعث قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 770 ڈالر کی بلند سطح پر مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار رہی۔
انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 42 پیسے پربند
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 41 ہزار 901 روپے بلند ترین کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے سونا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے جس کے باعث قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے سونے کی خرید عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔
