وزیراعظم شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ولی عہد نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ، دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی چند گھنٹوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں ڈنر میں بھی شرکت کرینگے جبکہ اہم سکیورٹی میٹنگ ، گیٹس فاونڈیشن اور آئی ایم ایف کے سربراہان سے بھی ملاقات کرینگے۔
وزیراعظم امیر قطر ، آئی ایم ایف کی صدرکرسٹلینا جیورجیوا اور چینی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم فلسطین کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی صدر کی حماس کو آخری وارننگ، خطرناک نتائج کی دھمکیاں
اس کے علاوہ اسحق ڈار سعودی، چینی، قطری، متحدہ عرب امارات، آسٹریا ، کویتی اور دوسرے دوست ممالک کے رہنمائوں سے ملاقات کرینگے۔
