ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے دوران پاکستانی بیٹر فخر زمان کے کیچ آوٹ کے متنازع فیصلے پر شکایت آئی سی سی کو موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کے آوٹ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی۔
شکایت کے مطابق تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو میچ کے اہم موقع پر غلط آوٹ دیا۔
کیمرے میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر کے بیٹ سے ٹکرا کر گیند بھارتی وکٹ کیپر کے گلوز میں جانے سے پہلے زمین پر باوئنس ہوئی۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے اپیل کرنے پر گراؤنڈ امپائر نے معاملہ تھرڈ اپمائر کو ریفر کیا تھا، جس نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
بھارت کیخلاف میچ ، فخر زمان کو آئوٹ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی تھرڈ اپمپائر کے فیصلہ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ گراؤنڈ امپائرز ہی کرتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے غلط کیچ آؤٹ کے خلاف شکایت باضابطہ طور پر آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو کی گئی۔
واضح رہے کہ ریفری اینڈی پائیکرافٹ اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف متعصبانہ رویہ دکھا چکے ہیں جس پر مینیجمنٹ نے ان کو ہٹانے کی تحریک کی تھی۔
بعد ازاں یہ معاملہ پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے پر رفع دفع کر دیا گیا تھا۔
