لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نئے باب کا آغاز کرے اور اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اسرائیل کیخلاف ایک متحدہ محاذ تشکیل دے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ خطے کی طاقتوں کو حزب اللہ نہیں بلکہ اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھنا چاہیے۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی تجویز دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کی طرف ہیں، نہ کہ لبنان، سعودی عرب یا دنیا کے کسی اور ملک یا ادارے کی طرف۔
افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی ناقابل قبول ہے ، افغان حکومت
واضح رہے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں نے 2016 میں حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا، حالیہ مہینوں میں سعودی عرب نے واشنگٹن اور لبنان میں حزب اللہ مخالف گروپوں کے ساتھ مل کر لبنانی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرے۔
