ابوظہبی میں ہونے والے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے بولڈ ہونے کے باوجود ریویو مانگ لیا۔
مضحکہ خیز واقعہ افغانستان کی اننگز کے 18ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب سری لنکن بائولر تھوشارا نے ایک شاندار سلو یارکر پھینکی جسے راشد خان سمجھ ہی نہ پائے اور گیند ان کے پچھلے پیر پر لگتے ہوئے اسٹمپس پر جا لگی۔
— Billy Bowden (@billybowdenn) September 18, 2025
پہلے تو تھوشارا بھی نہ دیکھ سکے کہ راشد خان بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے امپائر کی طرف رخ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو کے لیے اپیل کی۔راشد خان کو بھی پتہ ہی نہ لگ سکا کہ وہ بولڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھی فوراً ریویو مانگ لیا۔
یہ واقعہ کرکٹ کے ان نایاب واقعات میں سے ایک تھا جہاں بیٹسمین بولر دونوں ہی بولڈ ہونے پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کر رہے تھے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ:کون، کب، کہاں،کس کے مدمقابل؟
واضح رہے کہ میچ میں افغانستان ، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایشیا کپ سے باہر ہوگیا تھا۔
