پاکستان کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے کی خوشی میں سعودی عرب میں جشن کا سماں ہے۔
مختلف شہروں میں عمارتیں سعودی عرب اور پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دی گئی ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں جشن منایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان علماء کونسل نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم تشکر اور یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کے شہروں کی عمارتیں سعودی عرب 🇸🇦 اور پاکستان 🇵🇰 کے پرچموں سے جگمگا اٹھیں — دونوں برادر ممالک کے درمیان ’اسٹریٹجک ڈیفنس ایگریمنٹ‘ پر دستخط کی خوشی میں جشن۔ 🤝 pic.twitter.com/kJlvpYIobh
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 18, 2025
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کی حفاظت کے فریضے میں شریک ہونے کا موقع دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد اس معاہدے پر شاباش کے مستحق ہیں۔
سعودی عرب کے بعد کونسے بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں؟
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس اسٹریٹجک دفاعی معاہدے (SMDA) پر گزشتہ شب سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو مستحکم کرنا اور خطے میں امن کے قیام کی مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ پاکستان علما کونسل نے کل جمعہ کو بطور یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کردیا محمد بن سلمان،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مبارکباد کے مستحق ہیں،طاہر اشرفی@TahirAshrafi pic.twitter.com/lgXYItGzBK
— SNO News (@SNO_NEWS_PK) September 18, 2025
معاہدے کی ایک اہم شق کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس سے دفاعی تعاون میں مزید استحکام آئے گا۔
نامور دفاعی تجزیہ کاروں نے اس معاہدے کو بھارت کے لیے ایک بڑا سرپرائز قرار دیا ہے۔
