انگلینڈ کے سابق کپتان اورمعروف کرکٹ ماہر ناصرحسین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے حالیہ میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس اندازمیں کھلاڑیوں نے روایتی کرکٹ اسپرٹ کونظراندازکیا، وہ کھیل کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔
ناصر حسین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ٹاس کے دوران دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا اور میچ کے اختتام پربھی کھلاڑی روایتی اندازمیں ہاتھ ملانے سے گریزاں رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال کسی بھی طور کرکٹ کے لیے مثبت نہیں بلکہ کھیل کے وقاراورعالمی سطح پراس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات میں سب سے زیادہ مایوس کن کردار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رہا جس نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ سیاست کوکرکٹ میں داخل ہونے دیا گیا، جو نہ صرف کھیل بلکہ شائقین کے جذبات کیساتھ بھی ناانصافی ہے، آئی سی سی کو فوری اورمؤثرایکشن لینا چاہئے تاکہ آئندہ اس نوعیت کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ناصر حسین نے زوردیا کہ کرکٹ ہمیشہ کھیل کی روح اوراسپورٹس مین اسپرٹ کا نام رہا ہے اوراگر اس روایت کو برقرار نہ رکھا گیا تو کھیل کی مقبولیت اور وقار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
