ابوظہبی، ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے نویں میچ میں بنگلہ دیش نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، اوپنر تنزید حسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھےانکے ساتھ سعید حسن نے بھی 30 رنز جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔
جواب میں افغانستان کی ٹیم 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز کھیل کر146 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ رحمان اللہ گرباز نے 35 اور اظمت اللہ عمرزئی نے جارحانہ 30 رنز بنائے تاہم باقی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
افغانستان کی اننگز کے دوران ایک موقع پر میچ ان کے قابو میں دکھائی دے رہا تھا مگر بنگلہ دیشی باؤلرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فیصلہ کن لمحات میں وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناصم احمد اور رشید حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاسکین احمد نے بھی 2 وکٹیں حاصل کرکے افغانستان کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔
میچ کا نتیجہ آخری اوور تک سنسنی خیز رہا مگر افغانستان کی ٹیم ہدف سے محض 8 رنز دوررہ گئی اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔
سدرہ امین ون ڈے میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں
دونوں ٹیمیں گروپ بی میں پوائنٹس کی دوڑ میں آگے نکلنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں اور یہ میچ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں اہم کردارادا کرے گا۔
