لاہور: قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اوروہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنزمکمل کرنیوالی تیسری خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ اپنے کیریئرکے 75 ویں میچ اور 73 ویں اننگزمیں سرانجام دیا، اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ اعزازصرف دو کھلاڑیوں کوحاصل تھا۔
بسمہ معروف، جو پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان بھی رہ چکی ہیں، سب سے زیادہ رنزبنانے والی کھلاڑی ہیں جبکہ جوریہ خان بھی 2 ہزاررنزکا ہندسہ عبورکرچکی ہیں اب سدرہ امین نے بھی اس فہرست میں شامل ہوکراپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل ثابت کیا ہے۔
سدرہ امین پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اہم اوپنربیٹرہیں جنہوں نے گزشتہ چند برسوں میں نمایاں اننگزکھیل کرٹیم کو کئی میچزمیں کامیابی دلائی۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ انکا یہ سنگ میل پاکستان ویمن کرکٹ کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی علامت ہے اور یہ آنے والی نسل کے لئے بھی حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔
واضح رہے کہ سدرہ امین کے کیریئرمیں کئی یادگاراننگز شامل ہیں، خاص طور پروہ میچزجہاں انہوں نے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کومستحکم بنیاد فراہم کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس منسوخ
ان کا 2 ہزاررنزکا ہندسہ عبورکرنا نہ صرف ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان ویمن کرکٹ کی تاریخ میں ایک اورسنہری باب کا اضافہ بھی ہے۔
