امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،ترک صدر رجب طیب ایردوان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
اسرائیلی حملے کا سخت اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے ، قطری وزیراعظم
اجلاس سے خطاب میں امیر قطر کا کہنا تھا کہ دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی، اسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطرنے ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، یرغمالیوں کی پرامن رہائی کےاسرائیل کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر دوبارہ قطر پہنچ گئے
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، صیہونی حکومت انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ ہے۔
