پاکستان نے اسرائیلی عزائم پر نظر رکھنے اور اس حوالے سے مربوط اقدامات کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دے دی۔
دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ ہم ایک بار پھر ایک برادر، خود مختار ریاست پر اسرائیلی حملے پرغور کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حملے کا سخت اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے ، قطری وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ ان اجلاسوں کی کثرت ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بن چکا ہے۔ پاکستان برادر ملک قطر پر اسرائیل کے غیر قانونی اور بلاجواز حملے کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین ، خودمختاری وعلاقائی سالمیت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی غیر قانونی دراندازیوں کا سلسلہ رکنا ضروری ہے، عرب و اسلامی دنیا کو متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اسحق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، قطر پر حملے کی مذمت
اسحق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان قطرکی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان قطرکی ثالثی اور جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
