کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہو گئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 29 ہزار 218 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ تاہم دو روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 514 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 41 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا تھا۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 10 ہزار 2 سو روپے کا اضافہ ہوا۔
