ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 آئندہ برس سات فروری سے آٹھ مارچ تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔
میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، کرک انفو کے مطابق آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونے کا امکان ہے۔
2026ء کے ورلڈ کپ میں بیس ٹیمیں حصہ لیں گے، بھارت میں میچز کم از کم 5 وینیوز اور سری لنکا میں 2 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
فائنل احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا، اس کا انحصار پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر ہے اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو فائنل کولمبو میں ہوگا، پاکستان کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گی جب کہ آئی سی سی شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بیس ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سے 15کی تصدیق ہو چکی ہے۔
جن ٹیموں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، انگلینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آئر لینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈز اور اٹلی کی ٹیم شامل ہے۔
2 ٹیمیں افریقا اور 3 ایشیا اینڈ ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر سے شریک ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 فارمیٹ کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔
افغانستان کا ایشیا کپ میں شاندارآغاز، ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست
بیس ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، تمام گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلہ کھیلیں گی، سپر ایٹ مرحلے کے 2 گروپس کی پہلی دو، دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
