چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پورا ملک اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے اور کئی علاقے قدرتی آفت کا شکار ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان، پنجاب اورخیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصے سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب سے سیلابی پانی اب سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے حکومت متحرک ہے اورتمام ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
سکھر بیراج کی صورتحال کا خود جائزہ لیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیلاب سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اورعوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 15 دن سے متاثرین کیمپوں میں موجود ہیں، ملتان سمیت کئی علاقوں میں زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، کسانوں کا ساتھ دینا معیشت اورفوڈ سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بی آئی ایس پی کے تحت امدادی رقوم کی فوری منتقلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین تک رسائی میں تاخیرناقابل فہم ہے انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقاتوں میں متاثرین کیلئے بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے۔
رانا ثناءاللہ پنجاب سے سینیٹر منتخب، 250 ووٹ حاصل کیے
بلاول بھٹو نے قوم سے اتحاد اورانتظامیہ کیساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام اختلافات ختم کرکے اجتماعی طور پراس آزمائش کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
