اسلام آباد، پاکستانی نوجوان گالفرعمرخالد نے امریکا میں ہونے والا فیڈرچ اوپن گالف ٹورنامنٹ جیت کرملک کا نام روشن کردیا۔
عمرنے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 انڈرکے اسکورکیساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا اورامریکی پروفیشنل گالفرزیک ویلیمزکوایک اسٹروک سے شکست دی۔
ایشیا کپ کل سے شروع ہو گا ، کانٹے کے مقابلے متوقع
عمرخالد جو ایک ایمیچور کھلاڑی کے طورپرٹورنامنٹ میں شریک تھے، ٹورنامنٹ کے دونوں راؤنڈز میں غیر معمولی کھیل پیش کیا۔
پہلے راؤنڈ میں انہوں نے 9 انڈر اسکور کے ساتھ ایک ایگل بھی حاصل کیا، جو کہ کسی بھی ایمیچورگالفر کے لیے ایک غیرمعمولی کارنامہ ہے، دوسرے راؤنڈ میں بھی ان کی فارم برقراررہی اورانہوں نے مزید 5 انڈر پارکھیل پیش کیا۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان
عمر نے مجموعی طور پرٹورنامنٹ میں 14 برڈیزاورایک ایگل مکمل کیا، جو ان کی مہارت اورذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کی یہ فتح نہ صرف پاکستانی گالف کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ دنیا بھرمیں موجود پاکستانی نژاد نوجوانوں کے لیے بھی ایک قابلِ فخر مثال ہے۔
پاکستان گالف فیڈریشن اور شائقینِ کھیل نے عمرخالد کواس شاندارکامیابی پردل کھول کرمبارک باد دی ہے، انکی اس جیت نے عالمی سطح پر پاکستان کی گالف میں موجودگی کو نمایاں کیا ہے۔
