جنوبی افریقہ کے میتھیو برٹیزکی نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد پہلے پانچ میچوں میں ہی تاریخ رقم کر دی۔
جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ایک اور نصف سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
انگلینڈ کے خلاف میتھیو نے 85 رنز بنائے یہ ان کے پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل کیرئیر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی، اس نصف سنچری کے بعد وہ ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل 5 میچز میں 5 ففٹی پلس اسکور رنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
تین ملکی سیریز، افغانستان کی سنسنی خیز فتح، یو اے ای کو 4 رنز سے شکست
انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف فروری 2025 میں ون ڈے ڈیبیو کرتے ہوئے 150 رنز بنائے تھے، دوسرا میچ انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلا جس میں انہوں نے 83 رنز بنائے۔
میتھیو نے کیرئیر کے تیسرے میچ میں 57 رنز بنائے جبکہ چوتھے میچ میں وہ 88 رنز بنانے میں کامیاب رہے، اب پانچویں میچ میں انہوں نے 85 رنز بنائے ہیں۔اس طرح وہ اپنے پہلے پانچ ون ڈے میچز میں 463 رنز بنا چکے ہیں۔
ان سے قبل بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جنہوں نے 1987ء میں اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل چار نصف سنچریاں بنائی تھیں۔
