فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے گندم کی قیمت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں گندم خریداری کے لیے فی من ریٹ 3 ہزار روپے مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گندم کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا اور مصنوعی مہنگائی کے رجحان کو روکنا ہے۔
پنجاب میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق، عام مارکیٹ میں محض کاغذی گندم کی خرید و فروخت کے ذریعے قیمتوں کو مصنوعی طور پر بڑھایا جا رہا تھا، جس کا براہِ راست اثر عام صارفین پر پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت ایسے عناصر کو رعایت نہیں دے گی جو عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
موبائل فون کے حد سے زیادہ استعمال سے نوجوان فالج کا شکار
ترجمان نے مزید کہا کہ سستے داموں خریدی گئی گندم کو ناجائز طریقے سے ذخیرہ کر کے بھاری منافع کمانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں اضافہ
ماہرین کے مطابق، گندم کے نرخ مقرر ہونے سے نہ صرف مارکیٹ میں استحکام آئے گا بلکہ کسانوں اور صارفین دونوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا۔ کسانوں کو اپنی محنت کا درست معاوضہ ملے گا جبکہ صارفین کو بھی ضرورت کی بنیادی خوراک مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے گی۔
بارش برسانے والا نیا سسٹم 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں گندم کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس پر صارفین اور تاجر برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ حکومت پنجاب کے اس اقدام کو ماہرین معیشت اور کسان تنظیموں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
