نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں سموسے نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپریش کے گاؤں میں بیوی سنگیتا نے اپنے شوہر سے سموسمہ کھلانے کی فرمائش کی۔ لیکن شوہر نے بیوی کو سموسہ نہ لا کر دیا۔
بیوی سنگیتا سموسہ نہ لاکر دینے پر اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہو گئی۔ اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی۔ جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں شیوم کو گاؤں کی پنچایت میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف،لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی
سنگیتا کے گھر والوں نے پنچایت میں ہی شیوم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔
مقامی پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اور زخمی شوہر شیوم کو اسپتال لے جا کر طبی امداد فراہم کی گئی۔
