جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی ، اگست)میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1.76 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.16 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اگست میں ملک سے 0.75 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہے۔گزشتہ سال اگست میں ملک سے 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی
جولائی کے مقابلے میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں ملک سے 1.01 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اگست میں کم ہو کر 0.75 ملین ٹن ہو گئیں۔
مون سون کا نواں اسپیل اگلے 24سے48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 7.84 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیاد ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 6.49 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔
