عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 96 سینٹ یا 1.4 فیصد کمی کے بعد 68.18 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.02 ڈالر یا 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 65.57 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
مون سون کا نواں اسپیل اگلے 24سے48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک پلس کے آٹھ رکن ممالک اتوار کو ہونے والے اجلاس میں اکتوبر سے تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ کرنے پر غور کریں گے تاکہ عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2026کے آخر تک خام تیل (cruid oil)کی قیمتیں کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔
سہ ملکی سیریز چوتھا میچ،افغانستان نے پاکستان کو شکست دیدی
رپورٹ کے مطابق سال 2026کے آخرتک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا۔یہ پیش گوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہے۔
آئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل کی طلب سے کافی زیادہ ہے۔اس طرح 14 لاکھ بیرل خام تیل اضافی دستیاب ہوگا۔
