اسلام آباد، راول ڈیم (RAWAL DAM) میں پانی کی سطح 1751.70 فٹ تک پہنچنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز(Spillways) کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق راول ڈیم کے اسپل ویز کل (منگل) کی صبح 7 بجے کھول دیے جائیں گے تاکہ پانی کے دباؤ کوکم کیا جا سکے اورممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔
ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
فلڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ڈیم کی مقررہ سطح 1752 فٹ ہے اورموجودہ سطح خطرے کے حد کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اس صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے، پانی کے اخراج سے قریبی علاقوں میں نچلے درجے کی طغیانی پیدا ہو سکتی ہے۔
بالاکوٹ، حسہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان بند
ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم کے گرد و نواح کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے، ریسکیو 1122 سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا عمل مرحلہ وار کیا جائے گا اور صورت حال پرمکمل نظررکھی جا رہی ہے۔
پانی اتر گیا، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
خیال رہے کہ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ملک بھر کے بڑے دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز میں سیلابی صورتِ حال کی تازہ تفصیلات جاری کردی ہیں، کئی مقامات پرپانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550.12 فٹ، راول ڈیم میں 1750.90 فٹ، منگلا ڈیم میں 1226.10 فٹ اورسملی ڈیم میں 2314.50 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
