جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ،جس سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔
موسلادھار بارش سے مارگلہ روڈ پر پانی جمع ہوگیا،سید پور کے برساتی نالے میں طغیانی آگئی ،مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔
معروف کامیڈین و اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نالہ لئی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بارش کا سلسلہ اگلے 12 سے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
ادھر ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی ہے ، نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
عرفان میمن نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے،اس کے علاوہ نکاسی آب کیلئےمتعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن یقینی بنائی جائے۔
میری معذرت: وہ ٹاسک جو چیٹ جی پی ٹی نہ کر سکی
مری میں بھی موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،پی ایم ڈی کے مقام پر 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،گولڑہ 66 ، نیوکٹاریاں 60 اوربوکڑہ میں 44 ملی میٹر بارش ہوئی۔
سیدپور 40 ،پیرودھائی35اورشمس آباد میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،کچہری چکلالہ اورگوالمنڈی میں 5،5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، کٹاریاں پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 13اور گوالمنڈی پر 4 فٹ ہے۔
