متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔
ایشیا کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا
15 ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جبکہ اسی دن شام سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیموں میں بھی مقابلہ ہو گا ، ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا۔
دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جائیں گی۔ سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک چھ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔
