رواں مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد کا اضافہ ہواہے۔
پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 11034یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے 30لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
گزشتہ سال جولائی میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 8589یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر49فیصد کی کمی ہوئی۔
آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری
جون میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز،وینز، الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 21743یونٹس کی فروخت ہوئی تھی جوجولائی میں کم ہوکر11034یونٹس ہوگئی۔
