محکمہ موسمیات نے 27سے 31اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
مری،نیلم ویلی،ناران اور کاغان میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کاامکان ہے،سوات،مالم جبہ،دیر اور چترال میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔
یو اے ای ،سرکاری و نجی ملازمین کیلئے 3 چھٹیوں کا اعلان
موسلا دھار بارشوں کے دوران پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارشوں کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے بھارتی ڈیم تھین اپنی گنجائش کے مطابق 97فیصد تک بھر چکا ہے۔
بھارتی ڈیم تھین کےا سپل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں ،بھارتی ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
عمران خان نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ
پیرپنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے،دریائے راوی میں جسر کے مقام پر بہاؤ ایک لاکھ15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،ممکنہ طور پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 50 کیوسک تک متوقع ہے۔
شاہدرہ کے مقام پر راوی کا بہاؤ 50ہزار150 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔تھین ڈیم کے اسپل ویز کھلنے کی صورت میں 90 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔
سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے ہمیں کوئی ڈر نہیں، علیمہ خان
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شہری دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں،متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
